وزیراعظم آزاد کشمیر ،سینئروزیرطارق فاروق ،وزیرمال سردارفاروق سکندرکی جاتی امرا بیگم کلثوم نوازکی قبرپرحاضری ،پھولوںکی چادرچڑھائی

کلثوم نوازدلیرخاتون تھیں جمہوریت کیلئے جدوجہدکی وجہ سے تاریخ میںان کانام سنہری حروف میںلکھا جائے گا،تعزیتی پیغام

پیر 17 ستمبر 2018 16:32

کوٹلی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،سینئروزیرچوہدری طارق فاروق اوروزیرمال وبہبودآ بادی سردارفاروق سکندرخان نے جاتی امرا بیگم کلثوم نوازکی قبرپرحاضری دی اورپھولوںکی چادرچڑھانے کے بعداپنی تعزیتی پیغام میںکہاکہ کلثوم نوازدلیرخاتون تھیں جمہوریت کے لیے جدوجہدکی وجہ سے تاریخ میںان کانام سنہری حروف میںلکھا جائے گابلاشبہ بیگم کلثوم نوازنڈراوربہادرخاتون تھیںان کاوفات پاجاناشریف خاندان کے لیے بہت بڑاصدمہ ہے ہم غم کی اس گھڑی میںشریف خاندان کے دکھ میںبرابرکے شریک ہیںانہوںنے کہاکہ محترمہ کلثوم نوازکی ملک وقوم کے لیے غیرمعمولی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیںسابق خاتون اول نے ہرمشکل وقت کوخندہ پیشانی سے برداشت کیااورملک میںآئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کے لیے میدان عمل میںسرگرم رہیںانہوںنے مسلم لیگ ن کے لیے مرحومہ کی گرانقدرخدمات کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،سینئروزیرچوہدری طارق فاروق اوروزیرمال وبہبودآ بادی سردارفاروق سکندرخان نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میںجگہ عطافرمائے اورخاندان کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں