آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے امتحان سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (جماعت نہم ،دہم/کمپوزٹ) سالانہامتحان 2019جو مارچ کے دوسرے ہفتہ میں ہو گا

منگل 13 نومبر 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے امتحان سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (جماعت نہم ،دہم/کمپوزٹ) سالانہامتحان 2019جو مارچ کے دوسرے ہفتہ میں ہو گا فیس معہ داخلہ فارم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے تحت ریگولر پرائیویٹ امیدوران 10-12-18تک فارم داخلہ دفتر بورڈ میں دستی جبکہ فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں 17-12-2018 جمع کروا سکتے ہیں۔

دو گنا فیس کے تحت 19-12-2018 فارم داخلہ دفتر بورڈ میں دستی جبکہ فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں 24-12-2018 جمع کروا سکتے ہیں۔تین گنا فیس کے تحت 28-12-2018 فارم داخلہ دفتر بورڈ میں دستی جبکہ فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں 02-1-2019 جمع کروا سکتے ہیںشرح فیس ریگولرامیدواران آرٹس گروپ ( بغیر عملی مضمون ) مضامین کے لیے جماعت نہم 800/روپے جماعت دہم 800/روپے کمپوزٹ 1600/روپے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ امیدواران جماعت نہم آرٹس گروپ 850/روپے جماعت دہم آرٹس گروپ 850/روپے کمپوزٹ 1700/روپے ریگولر امیدواران سائنس /ٹیکنکل/آرٹس گروپ /عملی مضمون کے ساتھ جماعت نہم 850/روپے جماعت دہم850/روپے کمپوزٹ 1700/روپے پرائیویٹ امیدواران جماعت نہم 900/روپے جماعت دہم 900/روپے کمپوزٹ 1800/روپے مقرر کی گئی ہے رجسٹریشن فیس 1200/روپے ہے ڈبل رجسٹریشن کروانا تحت قواعد غیر قانونی اور قابل مواخذہ ہے ۔ فیس داخلہ حبیب بنک آزاد کشمیر کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکتی ہے تاہم جہاں یہ سہولت موجود نہ ہو وہاں ڈاکخانہ کے ذریعے منی آرڈر بنام سیکرٹری صاحب انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور ارسال کی جائے فیس داخلہ میں کشمیر لبریش سیل مبلغ 2/روپے شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں