وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی میںمیںہفتہ صفائی مہم زوروشورسے جاری

بدھ 16 جنوری 2019 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایات کے مطابق آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی میںمیںہفتہ صفائی مہم زوروشورسے جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدکی خصوصی ہدائت پربلدیہ کے سینٹری ورکرزہمراہ مشینری کوٹلی سٹی کوصاف ستھراکرنے میںدن رات مصروف ہیں۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاکہ صفائی ستھرائی کاپہلامرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیاہے اب دوسرے مرحلے میںبلدیہ کے سینٹری ورکرز نے صادق آباد،منڈی،ہوائی جہازگرائونڈ،چھنی،تھلیرودیگرپوائنٹس پرکام شروع کردیاہے بلدیہ کے سینٹری ورکرزدن رات صفائی ستھرائی کے عمل میںمصروف ہیں۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،چیف آفیسرملک محمدنواز،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی صفائی ستھرائی کے عمل کاجائزہ بھی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاکہ شہرکی مختلف جگہوںسے سال ہاسال کے جمے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈمپس کوبھی ہیوی مشینری کے ذریعے اٹھایاجارہاہے کئی جگہیںایسی ہیںجہاںکوڑاکرکٹ سالوںسے پڑاہواتھاوہاںپرسینٹری ورکرزٹرالیوںمیںکوڑاکرکٹ اٹھانے میںمصروف ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی سٹی کوصاف ستھرااور کشادہ اورخوبصورت بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائینگے۔دریں اثناء شہریوں وعوام علاقہ نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی صفائی ستھرائی مہم کوبھرپوراندازمیںسراہتے ہوئے بلدیہ کوٹلی وصفائی عملہ سے اپنابھرپورتعاون جاری رکھاہواہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں