اہلیان کوٹلی کی عید کے روز دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کے ڈاکٹرز،نرسزکومبارکباد

منگل 11 جون 2019 14:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) اہلیان کوٹلی نے عیدالفطرکی خوشیاںاپنے عزیزواقارب کے ساتھ منانے کی بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کوترجیح دینے والے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کے ڈاکٹرز،نرسزکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ وہ اس جذبہ وپیشہ ورانہ لگن کوساراسال برقراررکھیں تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوںکوبلا تعطل ریلیف ملتارہے عید الفطر کے دوران میڈیا نمائندگان ڈی ایچ کیو کا مختلف اوقات میں وزٹ بھی کیا اس دوران میڈیا نمائندگان نے ہسپتال انتظامیہ سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مختلف اضلاع سے آ نے والے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو مریضوں کو دیے جانے والے ریلیف کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو کہ آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ضلع میں واقع ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں باقی اضلاع سے بھی مریض آتے ہیں جس سے ہسپتال میں مریضوں کا رش رہتا ہے ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4تا07جون تک سرکاری تعطیلات کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی شعبہ ایمرجنسی میںکئی ہزارمریض آئے انہیںحکومت آزادکشمیر ، بالخصوص وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان ، ڈی جی ہیلتھ سردار آفتاب احمد خان کی ہدایات اور پالیسی کے مطابق آپریشن کاسامان،ادویات سمیت دیگر طبعی وتشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں نیز مریضوںاوران کے لواحقین کوعیداورسپیشل کھانابھی مہیاکیاگیاتاکہ انہیںگھروںسے دوری کااحساس نہ ہوہسپتال انتظامیہ سے ملنے والی مزیدتفصیلات کے مطابق عیدکی چھٹیوںکے دوران ایمرجنسی سمیت تمام شعبوںمیںملازمین الرٹ رہے جس کی بناء پر مختلف اضلاع سے آنے والے کسی بھی مریض کومشکلات کاسامنانہیںکرناپڑا اہلیان کوٹلی نے بہترین انتظامات اورصفائی ستھرائی کااعلیٰ معیاربرقراررکھنے پرہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں