کوٹلی کی ہونہارطالبہ کااعزاز.CSSکے امتحان میں آزادکشمیربھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعدآفس منیجمنٹ گروپ میں سیکشن آفیسرگریڈ17میں تعینات

دوست احباب،عزیزواقارب،فیملی ممبران اوراہلیان کوٹلی کی طرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 جون 2019 13:28

کوٹلی کی ہونہارطالبہ کااعزاز.CSSکے امتحان میں آزادکشمیربھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعدآفس منیجمنٹ گروپ میں سیکشن آفیسرگریڈ17میں تعینات
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف) کوٹلی کی ہونہارطالبہ کااعزاز.CSSکے امتحان میں آزادکشمیربھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعدآفس منیجمنٹ گروپ میں سیکشن آفیسرگریڈ17میں تعینات.دوست احباب،عزیزواقارب،فیملی ممبران اوراہلیان کوٹلی کی طرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری.تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والی فرح ممتازجوکہ پراناہسپتال گلی کے تاجر شخصیت ممتازحسین کی بیٹی، نامورکالم نگار،سماجی رہنماالطاف شاکرمرحوم اور سابق اے ایس آئی آفتاب احمدکی بھتیجی ہیں. نے CSSکے امتحان میں آزادکشمیربھرسے تیسری پوزیشن حاصل کی اورآفس منیجمنٹ گروپ میں بحیثیت سیکشن آفیسرگریڈ 17 میں تعینا ت ہوئی ہیں.فرح ممتازکی اس شانداروتاریخ سازکامیابی نے آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کی لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

فرح ممتازنے ثابت کیاکہ انسان محنت،لگن اورایمانداری سے کام کرے توکچھ بھی ناممکن نہیں۔فرح ممتازنے اپنی اس کامیابی کواساتذہ کی شفقت،اپنی محنت اوروالدین کی دعاؤں کانتیجہ قراردیا۔دوسری طرف فرح ممتازکواس شاندارکامیابی پرمبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے.کوٹلی کے سنئیر صحافی راجہ محمد بشیر، سردار سہیل الطاف خان انچارج روز نیوز اسلام آباد آ زاد کشمیر، راجہ عابد بشیر روز نیوز اسلام آباد کوٹلی،صحافی ذوالفقار ملک،راجہ آصف بشیر ناظر سنئیر سول جج عدالت کوٹلی،راجہ بشارت بشیر،راجہ وقاص بشیر(بشارت ورائٹی)،(راجہ آزاد کیانی آ ف بلجیم) پروفیسر اشرف کھوکھر،کرنل ریٹائرڈ مشتاق بٹ،صدر بلیاہ غوثیہ مارکیٹ جاوید اقبال قادری، جرنلسٹ نعیم کوکب سماجی شخصیات مبارک علی بسمل،کرامت حسین حیدری، عشرت تنویر قریشی،(بیرسٹر اسرار احمد ملک لندن)،(ارشد محمود جنجوعہ،راشد جنجوعہ،محمد سلیم جنجوعہ،محمد پرویز جنجوعہ،شاہد بن عبدالحد جنجوعہ لندن)،انجمن تاجراں ضلع کوٹلی کے جنرل سیکرٹری سردار تاثیر احمد خان،شکیل بٹ،ایم سلیم مہناس،(راجہ عقیل احمد اینڈ راجہ تنویر احمد الجمیل میڈیا پروڈکشن کوٹلی)،(راجہ نبیل احمد اینڈ راجہ روحیل احمد الجمیل میڈیا پروڈکشن لوٹن)،قاسم بٹ،نزیر احمد لون،مرزا عاطف اکرام جرال،راجہ شعیب شبیر،ودیگر نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں