مون سون کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوٹلی زیر صدارت اجلاس

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںتمام محکمہ جات مل کرکام کریںگے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز،واٹرسپلائی سسٹم کی بھی مینٹیننس کی جائیگی

جمعرات 18 جولائی 2019 15:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین DDMA ڈاکٹرعمراعظم کی ہدایات پرڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی فوکل پرسن کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت راجہ شارق طلعت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ آفیسرنے کی۔اجلاس میںسرداررفیق اے ڈی سی ڈی،ماجدرزاق ایف آراو،محمدیاسین ایس ڈی او،ملک ماجدخان ایس ڈی او،عمران احمدملک سب انجینئر،مرزاساجدبیگ ایس ڈی او،کرامت حسین حیدری چیئرمین نویدویلفیئرفائونڈیشن،آصف علی قادری جنرل سیکرٹری،سعیدمدثر حسین کاظمی ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر،فیصل محمود،انواراقبال گورسی،طاہرخان، امتیازحسین ملک،محمدسعید،ڈاکٹرالطاف امین کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

اجلاس میںمون سون 2019کے دوران انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

کسی بھی ناگہانی صورتحال میںرسپانس اورتیاری کوتیزکرنے کافیصلہ ہوا۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںتمام محکمہ جات مل کرکام کریںگے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز،واٹرسپلائی سسٹم کی بھی مینٹیننس کی جائیگی یونین کونسل لیول تک کمیٹی بنائی جائیگی تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں۔اس باربارشوںکی پیشنگوئی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سیلاب اورطغیانی کاخطرہ ہے عوام کوسوشل میڈیااورنیوزپیپرزکے ذریعہ آگاہ کیاجائے گا۔

عوام الناس کومون سون کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر تیزآندھی اوربارش کی صورت میںکھمبوں،سائن بورڈزاوردرختوںسے دور رہیں،گھروںکی چھتوںکی صفائی ،مرمت اورنکاسی آب کانظام درست کریں،سیوریج سسٹم اورنالوںمیںہرگزکوڑاکرکٹ نہ پھینکیں، بوسیدہ اورکچے مکانات کے رہائشی شدیدبارش کی صورت میںمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں،ہنگامی صورتحال میںبچوں ،بوڑھوںخواتین اورمعذورافرادکی ترجیحا مددکریں،نشیبی علاقوںکے مکین اپنے گھروںکے تہہ خانہ جات اورنچلی منزلوںکاقیمتی سامان محفوظ مقام پرمنتقل کرلیں، جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگوائیں اوران کے چارے کابھی انتظام رکھیں،دریائوںاوربرساتی نالوںمیںسے گزرنے یانہانے سے پرہیزکریں،کھڑے اوربہتے پانی سے موسمی اوروبائی امراض جنم لیتے ہیںان سے بچائوکے لیے خصوصی اقدامات کریں،بجلی کے آلات کوپانی سے دوررکھیںاورزمین پرگری ہوئی تاروںکومت چھوئیں،ریڈیو،ٹی وی اخبارات یادیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے موسم اورسیلابی صورتحال کی مکمل آگاہی حاصل کریںپرسختی سے عمل کیاجائے تاکہ انسانی جانوںاوراملاک کے نقصان سے بچاجاسکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں