ْچوہدری رخسار احمد ایکسئن فاروق گورسی کے گھر پہنچ گئے‘والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

بدھ 21 اگست 2019 14:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء)آزاد کشمیر کے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے ایکسیئن فاروق گورسی کی والدہ محترمہ اور (ر) سیکرٹری مشتاق گورسی کی خوش دامن صاحبہ کی وفات پر ان کے گھر گھوئیرٹہ جا کر اظہار تعزیت کیا وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں