سردارسکندرحیات سے آزادکشمیرکے وزیرٹرانسپورٹ کی ملاقات،صحت بار ے دریافت کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے آزادکشمیرکے وزیرٹرانسپورٹ،وائلڈلائف فشریزناصرحسین ڈارنے ان کی رہائش گاہ سالار ہاوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیرٹرانسپورٹ ، وائلڈلائف فشریزناصرحسین ڈارنے آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امورزیرغورآئے۔اس موقع پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ودیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں