کوٹلی‘چند دن قبل گھر کی تیسری منزل سے گر کر زخمی ہونے والا فورتھ کلاس کا طالبعلم پمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) چند دن قبل گھر کی تیسری منزل سے گر کر زخمی ہونے والا فورتھ کلاس کا طالبعلم پمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا گذشتہ روز نماز ہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا علاقے کی فضاء سوگوار تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کے وال مین تصور حسین مرزا کا نو سالہ بیٹا حامد رضا چند دن قبل اپنے گھر کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جو گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جس کی نماز جنازہ گذشتہ روز 3:15بجے ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مقامی افراد کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچے کی موت پر علاقے کی فضاء سوگوار والدین غم سے نڈھال جان بحق ہونے والا بچہ فورتھ کلاس کا طالبعلم تھا

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں