شہری جنگل وغیرہ میںکھانانہ پکائیںاورنہ ہی ایسی جگہ پرسگریٹ پئیںاورنہ ہی ایسی کوئی چیزاستعمال کریںجس سے جنگل میںآگ لگنے کاخطرہ ہو‘ڈی ایف اوکوٹلی

جمعرات 28 مئی 2020 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) ڈی ایف اوکوٹلی عمران صادق ملک نے کہاہے کہ شہری جنگل وغیرہ میںکھانانہ پکائیںاورنہ ہی ایسی جگہ پرسگریٹ پئیںاورنہ ہی ایسی کوئی چیزاستعمال کریںجس سے جنگل میںآگ لگنے کاخطرہ ہوکچھ دن قبل دھنواں کے جنگلات میںدوران کوکنگ جنگل میںآگ لگ گئی جس کی وجہ سے بہت نقصان ہواہے مقامی لوگ بھی جنگلات کاخیال رکھیںاورباہرسے آنے والے لوگوںکوجنگل میںکھاناپکانے،سگریٹ ودیگرایسی اشیاء کے استعمال سے منع کریںجس سے جنگل میںآگ لگنے کاخطرہ ہوانہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلات کاعملہ چوبیس اپنے کام میںمصروف عمل ہے اورکوشش ہے کہ کسی بھی جگہ جنگل میںکوئی آگ نہ لگائے نکیال روڈچھپراں،درکوٹی کراس ،کھجورلہ کے جنگلات میںبھی آگ لگی ہوئی تھی جس پر محکمہ جنگلات کے عملہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عوام علاقہ کی مددسے آگ کوبجھاکر بڑے نقصان سے علاقہ کوبچالیاانہوںنے کہاکہ جنگلات ہمارے اثاثہ اورہماری قدرتی دولت ہیںبعض لوگ اپنے تھوڑے سے فائدے کے لیے جنگلات کاوسیع پیمانے پرنقصان کرتے ہیںدرخت جل جاتے ہیںجس سے نہ صرف حکومت کانقصان ہوتاہے بلکہ قدرتی حسن بھی مانندپڑجاتاہے درخت انسان کوآکسیجن مہیاکرتے ہیںلہذاشہریوںسے گزارش کی جاتی ہے کہ جنگلات کاخیال رکھیںاورایسے آلات،اشیاء استعمال نہ کریںجس سے جنگلات میںآگ لگنے کااندیشہ ہو۔

(جاری ہے)

دریںاثناء عوام علاقہ نے ڈی ایف اوعمران صادق ملک اوران کے پورے عملہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایف اوعمران ملک صادق اورمحکمہ جنگلات کے عملے کے مشکورہیںکہ جنہوںنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جنگلات میںلگی آگ کوکنٹرول کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں