آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بروز منگل مکمل لاک ڈائو ن رہا

منگل 14 جولائی 2020 13:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بروز منگل مکمل لاک ڈائو ن رہا جبکہ سبزی فرووٹ ،اشیاء خورد نوش کی دکانیں،میڈیکل سٹور ایس او پیز کے تحت کھلے رہے منگل کے دن دکانیں،مارکیٹیں،پلازے مکمل بندحکومت آزادکشمیرکی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ کروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیرپرمکمل عملدرآمدکروارہی ہے شہری ماسک کااستعمال کررہے ہیںاورانتہائی کم تعدادمیںگھروںسے باہرنکل رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت نے شہریوںکو ماسک کے استعمال کی اپیل کی ہے۔جبکہ مختلف جگہوںپرمجسٹریٹ صاحبان ’’نوماسک نوسروس‘‘ پرعملدرآمدیقینی بنارہے ہیںاس سلسلہ میںتاجرحضراتاور خریدارایس اوپیزپرمکمل عمل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے تاجروںاورشہریوںکوواضح احکامات دے رکھے ہیںکہ وہ حفاظتی تدابیراپناکرخودبھی محفوظ رہیںاوردوسروںکی زندگیاںبھی محفوظ رکھیں۔

جمعتہ المبارک اورمنگل کے روزپبلک ٹرانسپورٹ کوبندکرنادراصل شہریوںکی حفاظت کے لیے ہے حکومت آزادکشمیرشہریوںکی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرکے شہریوںکی زندگی کومحفوظ بنارہی ہے ضلعی انتظامیہ نے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ گھر رہیںمحفوظ رہیںکی پالیسی اپناتے ہوئے کروناوائرس کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں