کروناوائرس سے بچائو کے لیے عوام ،دکاندار،تاجرحضرات ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنائیں‘اے سی کوٹلی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان نے کہاہے کہ کروناوائرس سے بچائو کے لیے عوام ،دکاندار،تاجرحضرات ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنائیں۔ تاجر،شہری کروناوائرس کی موذی وباء سے بچنے کے لیے حکومت،محکمہ صحت اورانتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنائیںخلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے کوٹلی سٹی کے دورے کے دوران بینکوں،ہوٹلوں،پبلک مقامات پرایس اوپیزپرعمل درآمدکے حوالہ سے چیکنگ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرایڈیشنل ایس ایچ اوعرفان بھٹی ودیگرمتعلقین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوںنے بینک انتظامیہ،ہوٹل مالکان،تاجروںکوسختی سے ہدائت کی کہ وہ خودبھی ماسک پہنیں،سینٹائزرکااستعمال کریںاورکسٹمرزکوبھی ماسک پہننے سینٹائزراستعمال کرنے کی تلقین کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم جب تک سماجی فاصلوں کا خیال نہیںرکھیں گے اپنے گھروں اور آس پاس لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی آگاہی کو یقینی نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء ہے جس سے اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ سے وابستہ افراد بھی نہیں بچ سکے انہوںنے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ہم اپنے اردگرد لوگوں میں اویئرنس کے ذریعے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں