کوٹلی میں گردے کے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات سے آ راستہ ڈائیلاسز سنٹر کی عمارت کی بنیاد رکھ دی گئی

منگل 26 مارچ 2024 13:43

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں گردے کے مریضوں کے لئے جدید طبی سہولیات سے آ راستہ ڈائیلاسز سنٹر کی عمارت کی بنیاد رکھ دی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ صادق،ایس ایس پی میر محمد عابد،ایکسئین تعمیرات عامہ رضوان شبیر مرزا،ریٹائرڈ پروفیسر سردار نواز،ریٹائرڈ ایس پی سردار شاداب،ڈونر ریحان مصطفی،ن لیگ کے رہنما سردار معروف طفیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

نئی عمارت کے تعمیراتی کام کے آغاز پر خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔ عمارت کے لئے جگہ حکومت نے جبکہ تعمیرات کے اخراجات مخیر شہری ریحان مصطفی ادا کریں گے۔ یہ عمارت اسی سال مکمل ہو گی اور ابتدائی طور پر اس پر 25 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمارت ابتدائی طور پر دو منزلہ ہوگی جس پر مزید منزلہ تعمیر کی گنجائش رکھی جائے گی۔بنیاد رکھنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے ڈونر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت پیغمبروں کا شیوہ ہے اور انسانی بھلائی اور فلاح کے کاموں سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ نے کہا کہ یہ سنٹر بننے سے گردے کے کوٹلی کے ساتھ ساتھ پونچھ اور سدھنوتی کے مریضوں کو بھی جدید طبی سہولیات ملیں گی اور ہسپتال پر مریضوں کے بوجھ میں نمایاں کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں