متعصب شخص ملک صادق کی بطور چیف ایگزکٹو اے جے آر ایس پی ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کارپر تحفظات ہیں ‘جس آفیسر نے اپنے آفس کو مسلم کانفرنس کا سب آفس بنائے رکھااور الیکشن میں دن رات مسلم کانفرنسی امیدوار کی کمپین کرتا رہا ہے بحیثیت سیکر ٹری مالیات مالی بے ضا بطگیوں کے علاوہ اپنے خاندان کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا

وزیر مال آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 19:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر مال آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر نے کہاہے کہ متعصب شخص ملک صادق کی بطور چیف ایگزکٹو اے جے آر ایس پی ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کارپر تحفظات ہیں ۔جس آفیسر نے اپنے آفس کو مسلم کانفرنس کا سب آفس بنائے رکھا۔اور الیکشن میں دن رات مسلم کانفرنسی امیدوار کی کمپین کرتا رہا ہے۔بحثیت سیکر ٹری مالیات مالی بے ضا بطگیوں کے علاوہ اپنے خاندان کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

اپنے دوستوں کو نوازا ۔پانچ کروڑ روپے سے زائد لاگت سے اپنے گھر کے پاس سپورٹس کمپلیکس تعمیر کروایا ۔اور ایک کلو میٹر پر واقع نامکمل سٹیڈیم کے لئے ابھی کچھ نہ کیا۔سپورٹس کمپلیکس کے لئے زمین پوری بھی نہیں تھی پٹواریوں سے مل کر زمین پوری کروائی۔

(جاری ہے)

ایسے شخص کو آر ایس پی کا چئیرمین نامزد کرنا خطرے سے کم نہیں ہے۔اچھی شہرت کے حامل شخص کو اس اہم عہدے پر لگایا جائے جو عوام کی خدمت مساوی بنیادوں پر کر سکے۔

وزیر حکومت نے مزید کہا کہ ملک صادق نے اپنے بیٹے کی تقرری خلاف قانون کی ۔انہوں نے کہا کہ ایک معتصب اور کینہ پرور شخض کو ریٹائرڈ منٹ کے بعد اعلی پوسٹ پر بٹھانا کہاں کا انصاف ہے۔موصوف دوران سروس سرکاری ملازم کم اور مسلم کانفرنس کے وفادارزیادہ تھے۔کو اے جے آر ایس پی کا چیف ایگزکٹو لگانے سے قبل موصف کا سروس ریکارڈ چیک کیا جاتا تو درست تھا۔ متعصب اور کہنہ پرور آدمی کی تعیناتی سے حکومت سے شفا ف امیج پر خرف آئے گا۔حکومت اپنے گڈ گورننس کے وعدے پر کار بند رہتے ہوئے۔موصوف کو جلد چلتا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں