آقا ؐ کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت وشاد مانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے‘کامران عارف

دین اسلام نے دنیا میں ایک ایسا اقتصادی ، معاشی اور سیاسی انقلاب بر پا کیا جس کی مثال کوئی دوسرا مذہب پیش نہیں کر سکتا

پیر 12 نومبر 2018 14:14

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) انجمن تاجراں کھوئی رٹہ عقاب گروپ کے رہنما و کونسلر کامران عارف نے کہا کہ ماہ ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے آقا ؐ کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت وشاد مانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہے ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کر کے اپنے آقا و مولا حضرت محمد ؐ سے محبت کا ولہانہ اظہار کرنا چاہیے آقا ؐ کی ولادت کے باعث انسانیت کو جینے کا سلیقہ نصیب ہوا کائنا ت کے وجود کی رونق آقاؐ کے میلاد کے باعث ہے آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور ؐ کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال و مضبوط کرنے کے لیے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی مہینہ نہیں ہو سکتا گلی گلی قریہ قریہ حضور ؐ سے محبت کا اظہار ہو نا چاہیے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں کھوئی رٹہ عقاب گروپ کے رہنما و کونسلر کامران عارف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہا کہ دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر شعور و آگاہی کا نور دینے والے مصطفی ؐ کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے اس ماہ کو دیوانہ وار خوشی کا اظہار کر کے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر کرے اس عظیم ہستی کے لائے ہوئے دین اسلام نے دنیا میں ایک ایسا اقتصادی ، معاشی اور سیاسی انقلاب بر پا کیا جس کی مثال کوئی دوسرا مذہب پیش نہیں کر سکتا عید میلاد النبی ؐ منانے کا صحیح طریقہ نبی آخر الزماں ؐ کے لائے ہوئے ابدی و لازوال اصولوں پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہے اسوئہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی نہ صرف ہم ان چیلجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اسلام کے خلاف مغرب کی جانب سے ہونے والے مذموم پراپیگنڈے کا جواب بھی دے سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک آپس میں اتحاد اور اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ مسلمان اس وقت جس آزمائش میں مبتلا ہیں اس سے سرخرو ہو سکیں ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس اور برکت والا مہینہ ہے آپ کی آمد سے کائنا ت میں نور ہی نور پھیل گیا اندھیروں کے بادل چھٹ گئے میلاد مصطفی ؐ عاشق رسول کی ہی مناتے ہیں تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا بنیادی جز و عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہے عشق رسول محمد ؐ کی میراث ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں