میئربلدیہ کاکوٹلی سٹی کے مختلف ایریازکامعائنہ، صفائی کے عمل کاجائزہ لیا

پیر 15 جنوری 2024 22:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء)میئربلدیہ چوہدری محمدتاج کاچیف آفیسرچوہدری راشدمحمودکے ہمراہ کوٹلی سٹی کے مختلف ایریازکامعائنہ۔ صفائی کے عمل کاجائزہ لیااورمزیدہدایات جاری کیں۔گزشتہ روزمیئربلدیہ چوہدری محمدتاج نے چیف آفیسرچوہدری راشدمحمودکے ہمراہ کوٹلی شہرمیںجاری صفائی کے عمل کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی کی زیرنگرانی ہوائی جہازگرائونڈ،آبشارچوک ودیگرجگہوںپرجاری صفائی کے عمل کومزیدبہتربنانے کی ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے میئربلدیہ چوہدری محمدتاج نے کہاکہ کوٹلی سٹی کی تعمیروترقی اوراس کوصاف ستھرامثالی شہربنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائینگے۔بلدیہ اہلکاران روزانہ کی بنیادپرشہرکی صفائی ستھرائی کرتے ہیںشہریوںاورتاجروںسے گزارش ہے کہ وہ اپناکوڑاکرکٹ باہرگلیوںاورروڈزپرنہ پھینکیںبلکہ اپنی اپنی بنزمیںڈالیںبلدیہ اہلکاران اپنے مقررہ وقت پرآئینگے اورکوڑاکرکٹ لے جائیںگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں