مزدورمارچ ریلوے ورکروں کی حقوق کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، پریم یونین کوئٹہ ڈویژن

جمعہ 4 ستمبر 2020 15:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) قائد پریم یونین حافظ سلیمان بٹ کے ہدایت پر مزدور مارچ کے سلسلے میں کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل صدر ارشد یوسفزئی کی قیادت میں ہرنائی سیکشن کادورہ کیا جس میں ڈویژنل سنیئر نائب صدر لعل جان بلوچ ،قدرت اللہ بڑیچ ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک اچکزئی ،مزدور رہنماء شیرزمان ، طارق رئیسانی ، ڈویژنل فنانس سیکرٹری سید علی افغان ، فضل داد اور ریلوے کالونی کے سابق ناظم جاوید احمد خان اور ماسٹر شبیر احمد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہرنائی انجینئرنگ زون کے صدر محمد رمضان ترین ، اور عبدالواحد ترین کی قیادت میں بڑی تعداد میں مزدورں نے شرکت کی۔ اسی دوران ہرنائی انجینئرنگ زون کی باڈی تشکیل دی گئی اور جلد ہی لوکل کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیگی، مزدوروں نے قائد پریم یونی سلیمان بٹ کے ہدایات پر لبیک کہا شاندار پروگرام پرمحمد رمضان ترین ،عبدالواحد ترین اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پریم یونین کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدورمارچ ریلوے ورکروں کی حقوق کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں