جڑانوالہ گردو نواحی داخلی و خارجی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مقامی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے متعدد بار مختلف شاہراؤں پر اپنے ترقیاتی کاموں کی پلیٹیں آویزاں کیں مگر آج تک کوئی بھی ذیلی سڑک کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی

پیر 28 مارچ 2022 12:29

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) جڑانوالہ گردو نواحی داخلی و خارجی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مقامی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے متعدد بار مختلف شاہراؤں پر اپنے ترقیاتی کاموں کی پلیٹیں آویزاں کیں مگر آج تک کوئی بھی ذیلی سڑک کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی۔ عرصہ 4سال کے دوران اپنے گاؤں ریاض نگر فارم ہاؤس سڑک کی تعمیر ممکن بنائی جس سے عوام کو ترقی کے نام پر لالی پاپ دیتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن کھل بنولہ ایسوسی ایشن شیخ محمداکرام، چوہدری حبیب اللہ عطار، ملک خالد رشید، میاں وقا ص خالد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقامی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے اپنے حلقہ اقتدار میں ریاض نگر فارم ہاؤس کی سڑک کے علاوہ علاقہ بھر میں ایک اینٹ لگا کر نہ بھی ترقیاتی کام نہ کروایا گیا جبکہ جڑانوالہ کی ذیلی سڑکوں کے کناروں پر متعدد بار سڑکوں کی تعمیر و لاگت کے بورڈ آویزاں کرکے اپنا نام چمکاتے رہے۔ حقیقت ترقی کے نام پر بالکل برعکس ہے۔ آج بھی عوام ان سے حلقہ کی ترقی تعمیر کے بارے میں سوال کرتے ہیں یہ صرف اقتدار کے ہوس کے پجاری اور کبھی کسی پارٹی میں کبھی کسی میں۔ ان کو عوام کی ترقی علاقہ کی تعمیر سے کوئی غرض نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں