دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 37200کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8600 کیوسک اور اخراج8600 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11500کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد16000کیوسک اور اخراج6000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد76400 کیوسک اور اخراج 72100کیوسک،چشمہ آمد73700 کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد83000کیوسک اور اخراج68500 کیوسک، پنجند آمد7800کیوسک، اور اخراجصفرکیوسک،گدو بیراجآمد 57300 کیوسک اور اخراج 47200 کیوسک، سکھر بیرا ج آمد55000کیوسک اور اخراج23300 کیوسک،کوٹری آمد17400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.76 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.637 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1157.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.080 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں