25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کوہو گی

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کوہو گی
لاہور۔120جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 19ویں قرعہ اندازی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں