ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹ 2017کو سال کی بہترین رپورٹ قرار

بدھ 15 اگست 2018 18:14

ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹ 2017کو سال کی بہترین رپورٹ قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی سالانہ رپورٹ 2017 کو انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے سال کی بہترین رپورٹس ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے کارکردگی اور پروفیشنلزم پر فوکس کیا گیا ہے جسے مختلف فورمز پر پذئرائی حاصل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹ 2017 کوبہتر رپورٹنگ سٹینڈرڈز کی بنیاد پر کیمیکل اینڈ فارما سیوٹیکلز سیکٹر کی بہترین رپورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ پائیدار کارکردگی اور ترققی کی پورٹ کو بھی بہترین رپوٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایف ایف سی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کمپنی کی مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرھ انٹرنیشنل فنانشل سٹینڈرڈرز اور رپورٹنگ فارمیٹ کو مد نظر رکھا گیا اس پر کمپنی کی مینیجمنٹ اور رپورٹ مرتب کرتب والی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں