ہواوے نے انتہائی ذہانت والی ’میٹ 20 ‘سیریز متعارف کرا دی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:55

ہواوے نے انتہائی ذہانت والی ’میٹ 20 ‘سیریز متعارف کرا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے آج ہواوے میٹ 20 سیریزمتعارف کرادی ہے جو کہ اس سال کی بہت زیادہ توقع کی جانے والی ڈیوائسز میں سے ایک تھی۔ ہواوے میٹ سیریز کے اس سنگ میل یاد گار کے طور پر ہواوے میٹ 20 سیریز جدت کی بلندیوں پر ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری کی انتہائی طاقتور اور نفیس ٹیکنالوجی پر ڈیزائن کی گئی ہواوے کی حالیہ فلیگ شپ ڈیوائسز ایک نیا معیار ہیں جس پر سنہ 2018ء کے دوران تمام اسمارٹ فونز کو پرکھا جائے گا۔

ہواوے میٹ 20سیریزکو Kirin 980کی طاقت حاصل ہے جو، اب تک،کسی بھی چپ پر فراہم کیا گیاSystem on Chip (SoC) ہے جو انتہائی زبردست اور اعلیٰ کارکردگی والا سسٹم ہے۔ایڈوانس 7nm پروسیس پر تیار کیے گئے اس سیٹ میں طاقتور Cortex-A76سی پی یو اورMali-G76شامل ہیں جس کے باعث یہ سسٹم آن چپ(SoC)بہتر کارکردگی اور استعمال کرنے والے کو بے مثال اور خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں