پاکستان چین کے اپنی اپنی کرنسیوں میں تجارت سے پاکستان روپیہ مستحکم ہوگا‘راجہ عدیل

چین کے تعاون سے سی پیک روٹس پراقتصاد ی زونزکے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 5 نومبر 2018 15:15

پاکستان چین کے اپنی اپنی کرنسیوں میں تجارت سے پاکستان روپیہ مستحکم ہوگا‘راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے چین کی طر ف سے پاکستان کو معاشی بحران سے نجات کیلئے فارمولہ طے کرنے اور پاکستان چین کے درمیان تجارت اپنی اپنی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی روپیہ مستحکم ہوگا اور اس کی قدر میںاضافہ ہوگا ،چین کے تعاون سے سی پیک روٹس پر اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ چین کی طرف سے 6ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے سے ملک معاشی بحران سے نکل کر خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کے تعاون سے 19ار ب ڈالر کے 10منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور 12منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔جن کی تکمیل سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں