حکومت بتدریج مالی بحران پر قابو پارہی ہے ،

زیر التوا بیرونی ادائیگیاں بھی کی جارہی ہیں‘ فرخ سلیم وزیراعظم کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد حکومت نے اقتصادی محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے‘ حکومتی ترجمان معیشت و توانائی امور

جمعرات 29 نومبر 2018 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومت کے ترجمان فرخ سلیم نے کہا ہے کہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرکے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے لئے حکومت پہلے ہی فنڈز مختص کرچکی ہے اور سکیم کا جلد باضابطہ افتتاح کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت بتدریج مالی بحران پر قابو پارہی ہے اور کامیابی کے ساتھ زیر التوا بیرونی ادائیگیاں کررہی ہے۔قومی اداروں کا مالی خسارہ کم کرنا اور ان کی کارکردگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے اصلاحاتی پیپر ورک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد حکومت نے اقتصادی محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے جس سے قومی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔انہوںنے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں اور سکیم کا جلد باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں