نیب لاہور نے شیئرز کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام پر نرالہ ایم ایس آر فوڈز کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شیئرز کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام پر نرالہ ایم ایس آر فوڈز کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ،ایم ایس آر نرالہ فوڈ کے متاثرین اپنے کلیم 30دن کے اندر نیب آفس میں جمع کرواسکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نرالہ ایم ایس آر فوڈز پر اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ فراڈ کا الزام ہے جس پر نیب نے تحقیقات کرنے کے لیے متاثرین سے کلیم مانگے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کو نرالہ فوڈز کے خلاف کچھ لوگوں نے درخواست دی تھی کہ ایم ایس آر نرالہ فوڈز نے اپنے شیئرز مارکیٹ میں فروخت کیے اور بعد ازاں ہیرا پھیری کر کے فراڈ کیا جس پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔نیب لاہور کے مطابق نرالہ فوڈز کے متاثرین تیس روز کے اندر اپنے کلیم نیب میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ30دن کے بعد جمع کروائے گئے کلیم پر کارروائی نہیں ہو گی ۔ جونرالہ فوڈز کے متاثرین اپنے قومی شناختی کارڈ، شیئرز کی ملکیت کی تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ جمع کروائیں گے کلیم ملنے کے بعد نیب باقاعدہ نرالہ فوڈز کے خلاف کارروائی شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں