خدمات کے شعبہ میں پاکستانی برآمدات14.3 فیصد اضافہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان کی خدمات کے شعبہ میں برآمدات اکتوبر کے دوران 14.3فیصد اضافے کے ساتھ 470 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی دورانیہ میں 411.3 ملین ڈالر تھیں ۔ شماریاتی بیورو پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سروسز سیکٹر کی بڑھوتری کا عمل گزشتہ دوماہ سے جاری ہے اور چار ماہ یعنی رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر تک اس شعبہ میں 2.13 فیصد اضافہ کے ساتھ اس کا حجم 1.76ملین ڈالر رہا ۔

(جاری ہے)

2017-18ء میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات 7فیصد کمی کے ساتھ5.4 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال کے اسی چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات 15.47فیصد گراوٹ کے ساتھ2.85 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 2018ء کے پانچ ماہ کے مقابلے میں 3.38 ارب ڈالر تھیں جبکہ نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں 16.25فیصد کمی واقع ہوئی جو 665 ملین ڈالر رہیں۔ شماریاتی بیورو کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2017-18ء میں سروسز کی درآمدات 4.88 فیصد اضافے کے ساتھ 10.4 ارب ڈالر رہیں،تجارتی خسارہ 49 فیصد کی کمی کے ساتھ اکتوبر میں 195ملین ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اس میں 33.75 فیصد کمی کے ساتھ 1.09ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیہ میں 1.65ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں