ْٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے مذاکرات چل رہے ہیں ،امید ہے مثبت حل نکلے گا‘ چیئرمین پی آر اے

ٹیکس دہندگان میں پی آر اے کا کوئی خوف نہیں،رواں مالی سال کا ہدف پورا کر لیں گے ‘ زین العابدین

جمعہ 15 نومبر 2019 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے چیئرمین زین العابدین ساہی نے کہا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے مذاکرات چل رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کا مثبت حل نکلے گا ، افسران اور عملے کی کمی کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں کامیابی مل رہی ہے ، ٹیکس دہندگان میں پی آر اے کا کوئی خوف نہیں ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں سروسز پر ٹیکس وصولی کیلئے افسران اورعملے کی کمی کا سامناہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے با و جو د 155ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کی کو شش کریں گے ۔پنجا ب ریو نیو اتھا رٹی کے افسران بغیر چھا پوں اور بینکوںکے اکائونٹس منجمد کر کے رقم نکلو انے کی بجا ئے دوستانہ ماحول میں ٹیکس دہندگان سے قانو ن کے مطا بق ٹیکس وصو لی کر ر ہے ہیں اور کوئی ٹیکس پیئرپی آ ر اے سے نا لاں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجا ب ریو نیو اتھا رٹی نے بہت کم عر صے میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔افسران کا رویہ ٹیکس دہندگا ن سے دوستانہ ہے جس کی وجہ ٹیکس دہندگان میں پی آر اے کا کوئی خو ف نہیں اوروہ اعتماد سے آتے ہیں۔ٹیلی کمیو نیکشن کمپنیوں سے مذاکرات چل رہے ہیں امید ہے جلد حل ہو جا ئیں گے اور ٹیکس کلیکشن میں مز ید بہتری آ ئے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی مقررہ مدت تک اپنا ہدف پو را کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں