ایران سے درآمد ،سرکاری نرخ نامے میں کمی کے باوجوداوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمت نیچے نہ آ سکی،عوام کی چیخیں نکل گئیں

سرکاری نرخ 195روپے کی بجائے 280سے 300، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی بھی من مانے نرخوں پر فروخت جاری سالن تیار کرنے کیلئے ٹماٹرکا استعمال ترک کر کے دہی کا استعمال شروع کردیا گیا، برائلر گو شت اور فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے

جمعرات 21 نومبر 2019 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ایران سے درآمد اور سرکاری نرخ نامے میں کمی کے باوجوداوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمتوں میںکمی نہ ہوسکی ،دکانداروںنے گراں فروشی کرتے ہوئے سرکاری نرخ 195روپے کی بجائے 280سے 300روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔

آلو کچا چھلکا سرکاری نرخ 58کی بجائے 65سی70روپے، آلو شوگر فری 41کی بجائی45سی50،آلو سٹور32کی بجائے 40،پیاز 75کی بجائی90سی100،ٹماٹر 195کی بجائی280سی300،لہسن دیسی 238کی بجائی260سی270،لہسن چائنہ 243کی بجائی280سی300،ادرک چائنہ295کی بجائی350سی370،بینگن32کی بجائی40،کھیرا فارمی54کی بجائی60،کریلی48کی بجائی55سی60،پالک فارمی 22کی بجائی30،ٹینڈے دیسی 50کی بجائی60سے 65،پالک دیسی 28کی بجائی32سی35،لیموں چائنہ50کی بجائی60سی70،میتھی39کی بجائی40سی45روپے،لہسن ایرانی212ی بجائی250روپے،بند گوبھی65کی بجائی70سی75،پھول گوبھی 32کی بجائی40،گھیا کدو32کی بجائی40،شلجم24کی بجائی35،سبز مرچ165کی بجائی190سی200،شملہ مرچ235کی بجائی250،اروی64کی بجائی70سی75،بھنڈی80کی بجائی90سے 100،مٹر86کی بجائی100،مولی 14کی بجائی20،گھیاتوری 76کی بجائی85سی90،گاجر دیسی 40کی بجائی50،گاجر چائنہ42کی بجائی50،پھلیاں63کی بجائی70،ساگ 24کی بجائے 30اور مونگرے 84کی بجائی100سی110روپے فی کلو فروخت ہوئے ۔

(جاری ہے)

قیمتیں کم نہ ہونے کی وجہ سے خواتین نے سالن تیار کرنے کیلئے ٹماٹرکا استعمال ترک کر کے دہی کا استعمال شروع کردیا ہے ۔پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 197روپے، زندہ برائلر مرغی136روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 110روپے درجن پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں