کورونا جیسی متعدی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں موجود کمیونٹی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کی جائیں، پاک چین چیمبر

جمعرات 6 اگست 2020 17:28

کورونا جیسی متعدی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں موجود کمیونٹی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کی جائیں، پاک چین چیمبر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ُُپاک چائینہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے تجویز پیش کی ہے کہ کورونا جیسی متعدی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں موجود کمیونٹی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کی جانی چاہییں۔

(جاری ہے)

پاک چین چیمبر کے صدر زرک خان، سینئر نائب صدر معظم گھرکی اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا نے ملک میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ ناقابل برداشت معاشی نقصان پہنچایا ہے اور ہماری معیشیت مزید بحرن کی متحمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاشرتی اور معاشی بحران سے سبق حاصل کرتے ہوئے حکومت کو مستقبل کی پیش بندکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے مراکز کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میںموجود پرائمری ہیلتھ ہسپتالوں پر تعینات عملہ کو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تربیت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ کسی بھی بحران کی صور ت میں مقامی لوگوں کو بڑے شہروں میں منتقل کرنے پر وقت ضائع نہ ہواور جس علاقے میں کوئی متعدی وبا پھیلے اسے اسی مخصوص علاقے تک محدود رکھا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں