اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںماڈلنگ میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ کاشف آفتاب نامورگلوکارہ ..

ماڈلنگ میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ کاشف آفتاب

نامورگلوکارہ نے اپنی نئے ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کی پیشکش کی ہے جس پر غورکررہاہوں‘ انٹرویو میں گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) نامورماڈل کاشف آفتاب نے کہا ہے کہ اپنے کام میںنکھارلانے کیلئے بھرپور محنت کر رہاہوں، اداکاری کی طرح ماڈلنگ بھی آسان کام نہیں بلکہ اس میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، نامورگلوکارہ نے اپنی نئے ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کی پیشکش کی ہے جس پر غورکررہاہوں۔

(خبر جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کاشف آفتاب نے کہا کہ بنیادی طور پر آئی ٹی انجینئر ہوں لیکن ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔اس شعبے میںنام پیدا کرنے کے لئے بھرپو رمحنت کر رہا ہوںاوراس کیلئے نامورماڈلز کے کام کابغور تجزیہ کرتا ہوں ۔انہوںنے مزید کہا کہ اداکار ہ و ماڈل ڈولی نے اپنے فیشن شوزکے ذریعے مجھے بڑا متاثرکیا ہے اوروہ فیشن شو کے حوالے سے بہترین آرگنائزر ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں