لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر ز کا اعلان کل کریگا

جمعرات 19 جولائی 2018 16:28

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر ز کا اعلان کل کریگا
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر ز کے ناموں کا اعلان کل 20جولائی جمعتہ المبارک کو کریگا، ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات(جماعت دہم) میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق میٹرک کے تفصیلی نتائج کا اعلان کل 21جولائی بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہورمیں صبح 10بجے منعقد ہوگی ، نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاویدتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میںپوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے 80029 پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں