پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آن لائن داخلہ ورجسٹریشن شیڈول کا اعلان

بدھ 1 اگست 2018 21:46

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسویسی ایٹ انجینئیر، ڈپلومہ ڈریس ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ، ڈپلومہ ان کامرس، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، ڈپلومہ کلنری آف آرٹس، ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل، اور دوسرے ووکیشنل ڈپلومہ جات سال 2018-19کے لئے آن لائن داخلہ ورجسٹریشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ کے 11-10-18فیس بنک میں جمع کروانے کے لئے 16-10-18آن لائن انٹری کے لئے 25-10-18جبکہ رجسٹریشن فارم بمعہ فیس چالان دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 31-10-18مقرر کے گئی ہے۔اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ 29-10-18اور فارم بمعہ فیس دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 12-11-18اور ٹرپل فیس کے ساتھ 06-11-18 اور 19-11-18مقرر کی گئی ہے۔چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ یاسمین مہرالنساء کی ہدایت پر تمام متعلقہ فنی تعلیمی اداروںکو شیڈول کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں اور شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں