جامعہ نعیمیہ کے علماء کاوفدآج بیگم کلثوز نواز کی’’ تقریب ختم قل ‘‘میں شرکت کرے گا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے جاتی امراء میں ہونے والی آج تقریب ختم قل میں جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام کاوفد خصوصی طورپر شرکت کرے گاجبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی دیگر نعیمی خاندان کے افراد کے ہمراہ قرآن خوانی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق علماء کرام کے وفد میں مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر علامہ ظفر اقبال نعیمی،ممتاز عالم دین مفتی انتخاب احمدنوری،معروف ماہرتعلیم پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،پیر فاروق احمد،حافظ عمران حسین،مولاناسعید احمدنقیبی،افتخار احمدبٹ،افضال احمدڈی،ملک امجدعلی، طاہر انصاری ، اسلم پولی سمیت دیگر جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ کرام شامل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں