جی سی یو میں فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش

بدھ 26 ستمبر 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش ،طلباء نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لیئے بنائی گئی ڈیجیٹل مہمات نمائش کیلئے پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پرجی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اورجی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔

شعبہ فائن آرٹس کی17طلباء نے اپنے اشتہاری پراجیکٹ نمائش کے لیئے پیش کیئے۔

(جاری ہے)

پروفیسر حسن امیر شاہ کا کہنا تھاکہ طلباء نے بہت اچھا کام کیا ہے ان کی محنت نمائش میںنظر آرہی ہے ۔طلباء کے پراجیکٹ سماجی مسائل کی عکا سی کر رہے ہیں۔اس موقع پر عرفان اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے بیشتر طلباء کو ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی نامور اداروں کے لیئے کام کرنے کے مواقع مل چکے ہیں۔طلباء کا کہنا تھا کہ نمائش میں ایسے مو ضو عا ت پرروشنی ڈالی گئی ہے جن کو بہت کم اجا گر کیا جاتا ہے جس میں عدم برداشت ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ ،تعلیم کو فروغ،انسانی حقوق اور معا شرے میں خواتین کے مثبت کر دار جیسے مو ضوعات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں