سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی یونیورسٹی کے طالبعلم عمر خوشحال کو پاکستان میں انٹرن شپ کا اجازت نامہ جاری کر دیا

طالبعلم راجہ عمر خوشحال کو دونوں ٹرمینل اور ایئرسائیڈ تک رسائی کی اجازت ،چار سے چھ ہفتوں کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر انٹرن شپ کریگا

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی یونیورسٹی کے طالبعلم عمر خوشحال کو پاکستان میں انٹرن شپ کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ راجہ عمر خوشحال پرنس سلطان یونیورسٹی میں ایوی ایشن مینجمنٹ کا طالبعلم ہے ،طالبعلم چار سے چھ ہفتوں کے لیے پاکستانی ایئرپورٹ پر انٹرن شپ کرے گا۔ لیٹر کے مطابق طالبعلم راجہ عمر خوشحال کو دونوں ٹرمینل اور ایئرسائیڈ تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے کے شعبہ ایچ آر کی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ برانچ نے پرنس سلطان یونیورسٹی کے یونٹ مینیجر کوآپریٹو فہد بن محمد ال احمری کو آگاہ کر دیا۔ جد کے بعد راجہ عمر خوشحال کو پولیس رپورٹ اور شناختی دستاویزات جمع کروانی کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں