پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ میں 136سٹالز لگائے جائیں گے

پیر 22 اپریل 2019 22:51

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلہ کیلئے پبلیشرز بک سیلرز لائز ون کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری کی زیر صدارت سٹالز کی الاٹمنٹ کیلئے خصوصی اجلاس ہوا،جس میں مختلف ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 130سٹالز کی الاٹمنٹ کیلئے ڈرا نکالے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ 2019ء پنجاب یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ نیو کیمپس میں 25 تا27 اپریلء تین روزتک جاری رہیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں