ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد

ریسرچ ورکشاپس اساتذہ کی ذہنی استعداد میں اضافہ کا ذریعہ ہیں‘ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر

جمعرات 18 جولائی 2019 19:47

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی اور سکالرز ڈیٹا بیس کی تلاش کے موضوع پر تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر اور وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر نے ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس سے اساتذہ کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور ایسی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ریسرچ کے کلچر کو پروان چڑھانا اہم مقصد ہے اور اس سے اپنے اساتذہ کو بھی بہرہ ور کریں گے تاکہ یونیورسٹی سماجی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے۔اس موقع پر ڈاکٹر سلمان نعیم نے گوگل سرچ انجن کی افادیت ، مقاصد اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی‘ ڈاکٹر سائرہ حنیف سروپا نے ایچ ای سی کے ڈیٹا بیس ،ڈیجیٹل لائبریری کے طریقہ استعمال سے آگاہ کیا۔تقریب میں رجسٹرار ہوم اکنامکس یونیورسٹی سیما شرجیل اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں