پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے مدیحہ صادق دختر محمد صادق کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’گندم کی سیگیر یگنٹنگ پاپولیشن کی سٹرائپ رسٹ کے خلاف مزاحمتی جینز کیلئے مالیکیولر سکریننگ اور اس کا فیلڈ میں جائزہ‘ کے موضوع پر،حافظ غلام سرور ولد محمد حنیف کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’لامع الدراری ، الکوکب الدری اور فقہ الحدیث(ایک تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ)‘ کے موضوع پر،نزہت آفتاب دختر آفتاب احمد صدیقی کوسٹیٹسٹکس کے مضمون میں ان کے ’غیر مساوی تغیراتی رجعتی نمونوں میں ہم تغیری قالب کا تخمینہ اور نمونہ کے عددی سر اور خود کار ہم تعلقی کا استدلال‘ کے موضوع پر،کشور منیر دختر محمد اشرف منیر کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’لاہور کی انتخابی سیاست: 2013-2008کے جنرل انتخابات کے ووٹنگ طرز عمل کا تجزیہ‘ کے موضوع پراوراسماء شیخ دختر غلام صادق کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے ’سینتھسز اینڈ کریکٹررائزیشن آف پوٹینشلی بائیو لوجی کلی ایکٹو فینو کسی آئسو بیوٹائرک ایسیڈ ڈیرویٹرور‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں