مقامی تعطیل کے باوجود انٹر میڈیٹ (ضمنی) امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے‘ ترجمان

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:28

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ (ضمنی) امتحان 2019ء کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق 19اکتوبر کو حضرت مخدوم سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ء ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈ لاہور حسب معمول کھلا رہے گا اور مارننگ میں پنجابی، عربی، فارسی، اردو ایڈوانس، انگلش (اختیاری) پشتو، جرمن اور فرینچ جبکہ ایوننگ میںاکنامکس، بینکنگ، کمپیوٹر سٹڈیز، ملٹری سائنس اورڈیفنس آف پاکستان مضامین کے پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں