پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام فکر اقبال پر بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

جمعرات 14 نومبر 2019 21:02

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام ’فکر اقبال کی عصری معنویت‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس بروز جمعہ (کل) صبح 9:30بجے شیرانی ہال (اولڈ کیمپس) میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، کنیڈا سے ڈاکٹر سید تقی عابدی کے علاوہ ایران ، ترکی ، جاپان اور پاکستان بھر سے مندوبین شرکت کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں