جی سی یومیں ڈرائی فلاور،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد

پیر 9 دسمبر 2019 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے ڈرائی فلاورز،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد۔یونیورسٹیوں اورکالجز کی110سے زائد طالبعلموں نے خشک پودوں سے خوبصورت فن پارے تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔تقریب تقسیمِ انعامات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی نے کی اور مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں سڑٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں عرفان اللہ بابر،سمینہ سلمان اور سمیعہ حیدر نے بطور جج فرائض سر انجام دیئے،جبکہ اس موقع پر پہلی پوزیشن لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کی طالبات نے حاصل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی نے مقابلوں میں طالبعلموں کی جانب سے بھر پور شرکت اور ان کے پیش کیئے گئے جدید خیالات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد پودوں اور پھولوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں