ملائشین وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس کا دورہ

بدھ 11 دسمبر 2019 23:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں گز شتہ روز ایشیا ای یونیورسٹی ملا ئشیاسے دو رکنی وفد نے وا ئس چانسلریونیورسٹی آف ایجو کیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کے ہمراہ سٹی کیمپس لا ہور کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس کا دورہ کیا ۔ وفد ایشیا ای یونیورسٹی ملا ئشیا کے چیئر مین بورڈ آف ڈا ئر یکٹرایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر سید جلا ل الدین اور فا ئو نڈر صدرپرو فیسر ڈاکٹر انصا ری احمد پر مشتمل تھا۔

ملا ئشین وفد نے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے ہمراہ ویٹر نر ی اکیڈمی اور ڈیپا رٹمنٹ آف میٹ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جا ئزہ لیا جبکہ ویٹر نری یو نیورسٹی کے صا بق وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد نواز، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن اور ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف بھی اُ س مو قع پر مو جود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے ویٹر نری یونیورسٹی میں قائم ا سٹیٹ آف دی آرٹ سہو لیات کی تعریف کی جبکہ یونیورسٹی کے ساتھ ای لرننگ پروگرام کنسلٹیشن اور یواس اور ملا ئشین یونیورسٹیو ں کیساتھ ویٹرنری ٹریننگ کو شرو ع کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بعد ازیں پروفیسر پا شا نے وفد کو ویٹر نری یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں