افسران کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں، ملک محمد اقبال چنڑ

جمعہ 23 جون 2017 14:15

افسران کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں، ملک محمد اقبال چنڑ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں ہو رہے پلان ورک بارے مدد بھی طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سربراہان برسات کے شروع کے ہونے پر فوری طور پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیںتاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔

انہوں نے تمام کو آپریٹو افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی لاروا کے کنٹرول کرنے بارے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں