اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے‘ حکومت نے اقلیتوں ..

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے‘

حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں‘ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے‘ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے , وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے‘ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں‘ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے‘ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے۔

جمعہ کو اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں اقلیتی برادریوں کے لئے یکساں حقوق‘ مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے‘ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔

(خبر جاری ہے)

رواداری‘ باہمی احترام‘ بلا امتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی‘ معاشرتی‘ سماجی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومتی اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں