صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:05

صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے جمعہ کے روز انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا۔یہ سنٹر 22لاکھ 60ہزار روپے کی لاگت سے پنجاب ڈے کیئر فنڈز سوسائٹی کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کا قیام ایک اچھا اقدام ہے جو ملازم پیشہ خواتین کیلئے نہایت سہولت مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خواتین کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کا قیام 2012ء میں عمل میں آیا اور صرف 5سال کے مختصر عرصہ میں عالمی سطح پر مانا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر صوبہ بھر میں قائم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی سطح پر ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جبکہ سرکاری ملازمتوںمیں خواتین کیلئے 15فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جو بھی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی جائے اس میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف خواتین ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر شہری کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے جس کیلئے ہر سطح پر مناسب اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ڈے کیئر سنٹر کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے خواجہ اسلام چیئر مین انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ڈاکٹر شجاع طاہر ،انچارج ڈے کیئر اور طالبات بھی موجود تھیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر وحیدہ حمید الدین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بر ائے خواتین مدینہ ٹائون کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں پہلے سے قائم ڈے کیئر سنٹر جو کہ حال ہی میں 11لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا گیا ہے کا بھی افتتاح کیا۔صوبائی وزیر نے فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انہوںنے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیز II کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ورکرز ٹریننگ پروگرام کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں