وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاہاکی کے معروف اولمپئن افضل منا کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:46

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاہاکی کے معروف اولمپئن افضل منا کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہاکی کے معروف اولمپئن افضل منا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم اولمپئن افضل منا نے کھیل کے میدان میں ہمیشہ وطن کا پرچم بلند کیا اورملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کیا ۔انہوںنے کہا کہ مرحوم کی پاکستان ہاکی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں