اسٹیج ڈرامہ ’’شادی 70کلو میر ‘‘میں اداکار ہ رائمہ خان اور افتخار ٹھاکر کہ جگہ شاہد خان اور گلناز شامل

اتوار 10 دسمبر 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) الحمراء ہا ل نمبر llمیں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’شادی 70کلو میر ‘‘میں اداکار ہ رائمہ خان اور افتخار ٹھاکر آئوٹ جبکہ شاہد خان اور گلنا زکو شامل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ الحمراء ہال llمیںاسٹیج ڈرامہ ’’شادی 70کلومیٹر دور ‘‘زیر نمائش ہے جس کی کاسٹ میں آشاچوہدری ، تعبیر برال ، سوہاعلی ، رائمہ خان ، افتخارٹھاکر ، لکی ڈیئر ، گڈو کمال اور ثاقی خان سمیت دیگر اداکار شامل تھے تاہم اب ڈرامے کی کاسٹ میں سے افتخارٹھاکر اور ائمہ خان کو فارغ کردیا گیا ہے اوران کی جگہ اداکار شاہد خان اور اداکارہ گلناز کو کاسٹ کرلیا گیا ہے یادرہے کہ الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں اداکاروں اور پروڈیوسروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مسلسل 16روز تک اسٹیج ڈرامہ کرنے کے پابند ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں