عدالت نے عائشہ احد کو ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

پیر 18 دسمبر 2017 16:21

عدالت نے عائشہ احد کو ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء): عدالت نے عائشہ احد کو ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عائشہ احد نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنا موقف اپنایا تھا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے کہنے پر مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے کچھ سول کپڑوں میں ملبوس شخص میرے گھر کے باہر بھی موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سی سی پی او لاہورکو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی شخص اس طرح سے کسی کو ہراساں نہیں کر سکتا ۔ سیشن عدالت نے سی سی پی او کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ احد کو مکمل سکیورٹی مہیا کی جائے ۔مزیددیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں