بھارت کشمیر میں جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کی خوفناک سازشیں کر رہا ہے، حافظ محمد سعید
جمعرات 24 مئی 2018 23:17
(جاری ہے)
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے پاکستان کو چین، روس اور مسلم ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ ہجویری ہائوسنگ سکیم میں افطار پروگرام سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیااور ہمیشہ تخریب کاری و دہشت گردی کے ذریعہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھی اس کی ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد فوج مسلط ہے اور نت نئے طریقوں سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیریوں کے قتل عام میں تیزی آئی ہے۔ حکمران دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کریںاور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے ۔ کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں اور الحاق پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ہمیںان کی ہرممکن مددوحمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔امت مسلمہ اسلام دشمن قوتوں کے مقابلہ کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہو جائے۔ عوام کا ہر طبقہ ملک و ملت کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اغیار کی غلامی سے نکلے بغیر خطوں وملکوں کاتحفظ ممکن نہیں ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت ساڑھے آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھار ہا ہے لیکن اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ نہتے کشمیریوں کی شہادتوں سے تحریک آزادی جموں کشمیر اور زیادہ مضبوط ہو گی اور بھارت سرکار کو بالآخر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والے کاموں کو ترک کیاجائے۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیںومظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
پاکستانی معروف فنکار برادری کی سانحہ 9 مئی کی مذمت ،ملوث ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق ..
فرح خان کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کافیصلہ جاری
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ
نئی منڈیاں تلاش ،حکومتی سطح پر مارکیٹنگ کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے ‘ اعجاز الرحمان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
جمشید اقبال ، مسرت چیمہ کے داماد دبئی میں انتقال کر گئے
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
9مئی کیسز،عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان