لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 12:01

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر بڑے بڑے سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے روبرو پی ایچ اے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے کہ رپورٹ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تاریخی عمارتوں پر پہلے لگائے بڑے بڑے سائن بورڈ ز فوری ہٹائے جائیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ہدایت کی کہ مقرر کردہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں